کھیل کود کی خبرین

پاک بھارت میچ کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔

اتوار کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ویدر رپورٹس کے مطابق بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

سنسنی خیز مقابلے کے پیش نظر بارش کی صورت میں میچ کو اضافی وقت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا سے اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Pause Adblocker, Please Support Us To Maintain